کراچی ( نمائندہ خصوصی)محکمہ موسمیات نے رواں موسم سرما میں معمول سے کم بارشیں ہونے کی پیشگوئی کردی،بلوچستان میں ماہ دسمبر کے دوران بارش کا امکان نہیں ہے جبکہ جنوری میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز خان نے بتایا کہ ملک میں رواں موسم سرما کے دوران مجموعی طور پر معمول سے کم بارشیں ہونے کی پیشگوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں ماہ دسمبر کے دوران خشک سردی رہے گی رواں ماہ بارش کا امکان نہیں ہے۔
دوسری جانب ملک میں موسم سرما جوبن پر پہنچ گیا،پہاڑی علاقوں میں برفباری جاری ہے، غذر میں جھیلیں اور آبشاریں جم گئیں، شوگران میں سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا،کوئٹہ میں بھی پارہ منفی 4 تک گرگیا اور کراچی میں فرفرہواؤں نے پارہ گرادیا جبکہ محکمہ موسمیات نے 14 دسمبر تک تیز ٹھنڈ کی پیشگوئی کردی۔