اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسپارٹامیں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں چھ ترک فوجیوں کی شہادت کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا۔ پیر کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے پیارے بھائی صدر رجب طیب اردوان، ترک قوم بالخصوص غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے اس سانحہ میں اپنے پیاروں کو کھو دیا۔