اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےکولاچی،ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔پیر کو وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے آپریشن کے دوران دو خارجیوں کو جہنم واصل کرنے اور ایک کو گرفتار کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی تعریف کی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کےعفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے،سکیورٹی فورسز کے قابل فخر افسران و اہلکار شب و روز ارض وطن کو دشمن عناصر سے پاک کرنے کیلئے مصروف عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم دہشت گردی کی اس جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔