کراچی(رپورٹ مرزا افتخار بیگ)،پاکستان کی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ دنیا میں شاہ لطیف کی محبت سے بڑھ کر کوئی ایوارڈ نہیں ھے،میں شاہ سائیں کی محبت پر اپنے سارے ایوارڈ قربان کر سکتا ہوں۔کراچی پریس کلب میں تقریب سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ قریشی نے کہا کہ شاہ لطیف کا آفاقی پیغام پوری دنیا کے لئے ھے انھوں نے اپنے کلام میں انسانیت کی خدمت کا درس دیا ھے،فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس میں مجھے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیاگیا جس پر میں منتظمین اور بالخصوص گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،گورنر صاحب نے میری بہت عزت افزائی کی ھے مصطفیٰ قریشی نے کہا کہ گورنر سندھ صوبے میں وہ کام بھی کررہے ہیں جو ان کی زمہ داری میں نہیں آتے ،یہ بات قابل تحسین ھے،امید ھے کہ وہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے بھی کام کریں گےپاکستان کی فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے وفاقی حکومت اور صوبہ سندھ کو مل کر کام کرنا ھوگا،سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ھے اور اس کے بانی ذوالفقار علی بھٹو نے نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (نیف ڈیک)قائم کی تھی سندھ حکومت سے کہوں گا وہ سندھ ڈیولپمنٹ کارپوریشن بنا کر فلم انڈسٹری کے بحالی میں کردار ادا کرے،مصطفی قریشی نے کہا کہ کراچی میں اس وقت ایک بہترین ادبی اور ثقافتی ماحول بنا ھوا ھے جس کا کریڈٹ آرٹس کونسل کے سربراہ احمد شاہ کو جاتا ھے ہماری نوجوان نسل ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کی طرف راغب ھو رہی ھے جو ایک اچھی علامت ھے بڑھ کر کوئی ایوارڈ نہیں ھے،میں شاہ سائیں کی محبت پر اپنے سارے ایوارڈ قربان کر سکتا ہوں۔کراچی پریس کلب میں تقریب سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ قریشی نے کہا کہ شاہ لطیف کا آفاقی پیغام پوری دنیا کے لئے ھے انھوں نے اپنے کلام میں انسانیت کی خدمت کا درس دیا ھے،فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس میں مجھے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیاگیا جس پر میں منتظمین اور بالخصوص گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،گورنر صاحب نے میری بہت عزت افزائی کی ھے مصطفیٰ قریشی نے کہا کہ گورنر سندھ صوبے میں وہ کام بھی کررہے ہیں جو ان کی زمہ داری میں نہیں آتے ،یہ بات قابل تحسین ھے،امید ھے کہ وہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے بھی کام کریں گےپاکستان کی فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے وفاقی حکومت اور صوبہ سندھ کو مل کر کام کرنا ھوگا،سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ھے اور اس کے بانی ذوالفقار علی بھٹو نے نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (نیف ڈیک)قائم کی تھی سندھ حکومت سے کہوں گا وہ سندھ ڈیولپمنٹ کارپوریشن بنا کر فلم انڈسٹری کے بحالی میں کردار ادا کرے،مصطفی قریشی نے کہا کہ کراچی میں اس وقت ایک بہترین ادبی اور ثقافتی ماحول بنا ھوا ھے جس کا کریڈٹ آرٹس کونسل کے سربراہ احمد شاہ کو جاتا ھے ہماری نوجوان نسل ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کی طرف راغب ھو رہی ھے جو ایک اچھی علامت ھے