کراچی (رہورٹ: مرزا افتخار بیگ، )بزم علم و ادب پاکستان شہر اقبال و فیض کی ایک ادب پرور اور فعال ترین تنظیم نے سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر، سیالکوٹ میں ”آل پاکستان ایوارڈز 2024ء“ کے شایانِ شان انعقاد کے موقع پر کراچی سے تعلق رکھنے والے با صلاحیت اور متعدد ایوارڈ و اسناد حاصل کرنے والے اسکرپٹ رائٹر، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر طلال فرحت کو پہلا "مولانا ظفر علی خان ایوراڈ” دیا گیا، مرزا افتخار بیگ کو سیالکوٹ میں بزم علم و ادب پاکستان کے بانی و صدر جناب نعمت اللہ ارشد گھمن نے فون پر تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے مرزا افتخار بیگ کو بتایا کہ ادارے نے مفکر پاکستان کے آبائی شہر سیالکوٹ
میں پر وقار ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا جس میں ملک کے تقریبا” ہر شہر سے با صلاحیت خواتین و حضرات کو ان کے شعبے میں اعلی کارکردگی پر انہیں سرہانے کے ساتھ تاریخی ایوارڈ سے نوازا گیا، ادارے کا منشور اردو ادب کی ترویج و اشاعت، لکھاریوں، ادبا، شعرا، سماجی کارکن اور ہر شعبہ حیات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو سرہانا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا اولین ترجیح ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ مختلف کیٹیگریز میں دئیے جانے والے ایوارڈز کے نام ان تمام عظیم شخصیات کے نام پر رکھے ہیں جنہوں نے ادب کے دامن کو وسعت دی، لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ برائے علمی و ادبی خدمات، علامہ اقبال ایوارڈ برائے علمی وادبی خدمات، فیض احمد فیض ایوارڈ برائے علمی وادبی خدمات، فیض احمد فیض ایوارڈ برائے کتب،پروفیسر اصغر سودائی ایوارڈ برائے تعلیمی خدمات، امجد اسلام امجد ایوارڈ برائے علمی وادبی خدمات، شِو کمار بٹالوی ایوارڈ برائے پنجابی ادب، مولانا ظفر علی خان ایوارڈ برائے صحافتی خدمات اور خواجہ محمد طفیل ایوارڈ برائے سماجی خدمات شامل ہیں،اس ایورڈ کی تقریب میں پاکستان کے چاروں صوبوں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی علمی و ادبی شخصیات نے کثیر تعداد میں بھرپور شرکت کی، پہلی بار کراچی سے تعلق رکھنے والے متعدد بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کرنے والے اسکرپٹ رائٹر، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر جناب طلال فرحت کو صحافت کے میدان میں بہترین کارکردگی پر ”مولانا ظفر علی خان ایوارڈ” دیا گیا، واضح رہے طلال فرحت گزشتہ 33 برسوں سے پیپر اور الیکٹرانک میڈیا میں اپنی ماہرانہ صلاحیتوں سے نہ صرف ان شعبوں میں خدمت کر رہے ہیں بلکہ آج بھی اپنے نئے آئیڈیاز پر کام کر کے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں،انہوں نے 3 دہائیوں سے Ptv کے کراچی مرکز پر بحیثیت معاون پروگرام اپنی خدمات پیش کیں،طلال فرحت کا سب سے بڑا کارنامہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار قرآن شریف کا ترجمہ اور مکمل تفسیر کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا اعزاز بھی ان کے پاس ہے، نیز پاکستان کہ پہلے فرسٹ پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشان حیدر) پر بھی اپنی طویل دورانیے کی دستاویزی فلم ”عظمت کا نشان” پیش کر چکے ہیں، جو کہ سوشل میڈیا پر دیکھی جا سکتی ہے، پاکستان کی تاریخ کی پہلی سائیکو تھرلر فیچر فلم HOTAL میں بطور معاون ہدایت کار کے طور پہ اپنے فرائض انجام دیے اور HOTAL فلم نے ہندوستان کے بین الاقوامی فلمی میلے”دہلی فلم فیسٹیول“ میں 2 ایوارڈ حاصل کر کے اس فلم نے پاکستان کے نام کو مزید بلند کیا، یہی نہیں بلکہ کرونا ویکسین پر مختصر دورانیے کے فلم UNMASKING میں بطور اداکار کام کیا اور UNMASKING فلم نے 13 بین الاقوامی ایوارڈ جیت کر پاکستان میں تاریخ رقم کی، یہی نہیں بلکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار چھوٹے قد رکھنے والوں پر دستاویزی فلم ”اٹھنّنی“ بنا کر بین الاقوامی فلمی میلے”دہلی فلم فیسٹیول“ میں بھیجی اور وہاں سے بہترین اسکرپٹ پر ستائشی سند حاصل کی، بنیادی طور پر "اٹھنّنی” دستاویزی فلم کراچی سے تعلق رکھنے والے اسٹیج، تھیٹر، ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار جناب "شاہد رانا” کی زندگی کے حالات و واقعات کو مد نظر رکھ کر پروڈیوس کی تھی۔