اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بیرسٹر سرفراز میتلو کو سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پر امید ہوں کہ نو منتخب صدر اور انڈیپنڈنٹ وکلا ءگروپ، وکلا کی فلاح و بہبود کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے ۔ وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے انڈیپنڈنٹ وکلا گروپ (عاصمہ جہانگیر گروپ) کے سربراہ احسن بھون کو بھی اس فتح پر مبارکباد دی ۔وزیر اعطم نے کہا کہ پر امید ہوں کہ نو منتخب صدر اور انڈیپنڈنٹ وکلا گروپ، وکلا کی فلاح و بہبود کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے ۔وزیرِاعظم نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ عاصمہ جہانگیر گروپ ہمیشہ کی طرح اصولوں کی سیاست اور پاسداری کو ترجیح دیتا رہے گااور نو منتخب صدر قانونی پیشے کو مضبوط کرنے کے لیے انتھک محنت کریں گے اور ملک میں انصاف اور جمہوریت کے فروغ کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔