اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):صدرمملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 10 دسمبر(منگل کو)شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا کی جانب سے اتوار کو جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 16 ویں قومی اسمبلی کا 11واں اجلاس ہو گا۔