راولپنڈی۔(نمائندہ خصوصی):07 دسمبر 2024 کو ضلع ہنگو کے علاقے ٹل میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہونے والے پاک فوج کے بہادر سپوتوں کی نماز جنازہ ٹل میں ادا کر دی گئی ، نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور سمیت اعلی عسکری و سول حکام، فوجی جوانوں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار محمد خالد شہید (عمر 39سال، ساکن ضلع کوہاٹ)، حوالدار جدید علی شہید (عمر 35 سال، ساکن ضلع اورکزئی)، لانس نائیک ولائت حسین شہید (عمر 28 سال،ساکن ضلع کرم) ، لانس نائیک صفت اللہ شہید (عمر 30 سال،ساکن ضلع خیبر) ، لانس نائیک رحمان شہید(عمر 27 سال،ساکن کرم) اور سپاہی نظام الدین شہید ( عمر 27 سال، ساکن ساؤتھ وزیرستان) شامل ہیں کی نماز جنازہ ٹل میں ادا کی گئی۔شہداکی نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور سمیت اعلی عسکری و سول حکام، فوجی جوانوں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ دفاع وطن کیلئے شہداء کی یہ عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔