لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پھول نگر میں زہریلی شراب پینے سے 4 افراد جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور انسپکٹر جنرل پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے زہریلی شراب کی تیاری کے سدباب کے لئے کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے زہریلی شراب کی خرید و فروخت روکنے کیلئے کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی