اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی یورپ کی فلائٹ آپریشن بند ہونے کے بعد موجودہ حکومت کی کوشش سے10 جنوری 2025 کو پی ائی اے کی پرواز اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوگی ابتدائی مرحلے میں ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی جن کو بتدریج بڑھایا جائے گا پروازیں جمعہ اور اتوار کے دن اپریٹ کی جائیں گی’پروازوں کا شیڈول مسافروں کی سہولت کی حساب سے انتہائی پرکشش کر دئیے ہیں’اسلام آباد سے پرواز صبح 30۔11 بجے روانہ ہوگی اور سہہ پہر 4 بجے پیرس پہنچے گی’پیرس سے پرواز شام 6 بجے روانہ ہوگی اور صبح 5 بجے اسلام آباد پہنچے گی’شیڈول کی سہولت ایسی ہے کہ مسافر ناشتہ پاکستان میں اور دوپہر کا کھانا پیرس میں کھائیں گے