اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹ 10 ماہ کی بجائے 3 ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک سی ڈی اے کو سونپ دیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے سرینا چوک تعمیر اتی کاموں کا جائز لینے کے لئے دورہ کیا جہاں انہوں نے پراجیکٹ پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لیے ہدایات دیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس میگا پراجیکٹ کی تکمیل سے دارالحکومت میں ٹریفک کے برسوں کے مسائل مستقل حل ہوں گے۔اسلام آباد میں آنے والے دیگر شہروں کے لوگوں کو بھی آمدورفت میں سہولت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرینا چوک انٹرچینج 10 ماہ کی بجائے صرف 3 ماہ میں تعمیر ہو گا۔ سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کے تحت 2 انڈر پاس تعمیر ہو رہے ہیں اور رابطہ سڑکیں بن رہی ہیں۔پراجیکٹ کی مقررہ کردہ مدت میں تکمیل کے لیے یقینی بنانے کے لئے خود نگرانی کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 24/7 تعمیراتی کام کرکے منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنا ہے۔ تعمیراتی کام کے دوران متبادل ٹریفک پلان پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ٹریفک کی روانی کے لئےبہترین مینجمنٹ کی جائے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کوا سرینا چوک انٹرچینج کی تعمیر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔چیئرمین سی ڈی اے ، ڈی سی اسلام آباد سمیت متعلقہ سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔