اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کمپنی کی گلوبل ہیومن رائٹس پالیسی لیڈ م میرانڈا سشن نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ڈیجیٹل سیفٹی کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ملاقات میں میٹا کی پاکستان میں پبلک پالیسی ہیڈ دانیہ مختار بھی موجود تھیں۔جمعرات کو وزارت آئی ٹی وٹیلی کمیونیکیشن سے جاری کردہ بیان کے وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا موجودہ ڈیجیٹل دور میں آن لائن تھریٹس میں اضافہ ہو رہا ہے، بچے آن لائن خطرات کا آسان ہدف ہیں، آن لائن سیفٹی ایک بہت بڑا چیلنج ہے انہوں نے کہ آن لائن تھریٹس کو نمٹنے کے لیئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، موجودہ حکومت ملک میں مستحکم سائبر سکیورٹی کے لیئے پر عزم ہے، ڈیجیٹل ایکوسسٹم میں مزید بہتری لانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر معیاری مواد کا ہونا بہت اہم ہے۔ملاقات میں ممبر آئی ٹی سید جنید امام اور ممبر انٹرنیشنل کوآرڈینیشن، وزارت آئی ٹی عماد میمن بھی موجود تھے۔