اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبر پختونخوا میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف 2 کامیاب آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے آپریشنز میں 8خوارجی دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دی ہے۔انہوں نے کہا کہ 8 خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، سکیورٹی فورسز نے ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر بروقت کارروائی کرکے خوارجی دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک دھرتی میں خوارجی دہشت گردوں کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ میں قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔