اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے معاملات کے حل کیلئے پی پی پی اور حکومتی کمیٹیوں کی ملاقاتوں پر اتفاق کیا ہے۔جمعرات کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے زرداری ہائوس میں ملاقات کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کوخوش آمدید کہا۔دونوں رہنمائوں کے درمیان معاملات کے حل کیلئے پی پی پی اور حکومتی کمیٹیوں کی ملاقاتوں پر اتفاق کیا گیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی موجودتھے۔