ریاض(نمائندہ خصوصی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے دو روزہ دورہ سعودی عرب پر ریاض پہنچ گئے۔ منگل کو وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبد العزیز نے وزیراعظم کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق، پاکستانی و سعودی اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم سعودی عرب، فرانس، قزاخستان اور عالمی بینک کے اشتراک سے منعقدہ ون واٹر سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور خطاب بھی کریں گے۔