اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے لکی مروت میں فتنۃ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔صدر مملکت نےکارروائی کے دوران 5 خوارج جہنم واصل کرنے اور 2 زخمی کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کی صدر مملکت کا دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھنے کے قومی عزم کا اظہار کیا ۔