راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)سیکیورٹی فورسز کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کےدوران 5 دہشت گرد جہنم واصل ، 2 زخمی ہوگئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران، فورسز نے خوارج کے مقام کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا ۔نتیجتاً پانچ خوارج جہنم واصل ہوئے، جبکہ دو خوارج بھی زخمی ہوئے۔علاقے میں موجود کسی بھی دیگر خوارج کو ختم کرنے کے لیے صفائی آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کو ملک سے جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پُرعزم ہیں۔