(لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبائی اسمبلی سے خطاب میں حکومت کو خبردار کیا کہ اس وقت سے ڈرو جب ہم یہ کہیں کہ ہم بھی گولی کا جواب گولی سے دیں گے،اگر تم نے فسطائیت جاری رکھی تو پھر ہم بھی گولی کا جواب گولی سے دینے کے لیے تیار ہو کر آئیں گے، پھر بتائیں گے کہ بھاگتا کون ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئین کی پاسداری کا مقصد حاصل کر کے ہی دم لیں گے، ہمیں عمران خان کی رہائی چاہیے اور جلد سے جلد چاہیے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عوام اپنے حق کے لیے آئین کے مطابق پر امن ہو کر نکلیں، لیکن جب یہ سمجھو کہ تمہارا پرامن رہنا کمزوری بن رہا ہے تو عمران خان سے بھی کہوں گا کہ آئندہ پرامن رہنے کا نہ کہنا۔