اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں زندگی معمول پر آگئی ہے، سڑکیں کھل چکی ہیں، موبائل سروسز اور انٹرنیٹ بحال ہوچکے ہیں اور سٹاک ایکسچینج ایک بار پھر مثبت رجحانات ظاہر کر رہی ہے۔بدھ کی شام سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین دنوں کی تکلیف کے لئے معذرت خواہ ہیں، یہ اقدامات مظاہرین سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لئے ضروری تھے۔