اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو پاکستان کا تین روزہ دورہ مکمل کر کے اپنے وطن روانہ ہوگئے ۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر کو الوداع کیا۔ دورے کے دوران متعدد مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کئے گئے جن سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات میں اضافہ ہوگا۔بیلا روس کے صدر کے ہمراہ بیلا روس کی اہم کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں کا وفد بھی پاکستان آیا جس کی پاکستانی کاروباری شخصیات کے ساتھ کامیاب اور نتیجہ خیز ملاقاتیں ہوئیں ۔ وزیراعظم نے بیلاروس کے صدر کو ان کے تین روزہ دورے کا فوٹو البم بھی پیش کیا۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی اس موقع پر موجود تھے۔