راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نےبدھ کواسلام آباد میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون کے امکانات اور علاقائی سلامتی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے عالمی اور علاقائی معاملات میں بیلاروس کے کردار کو سراہتے ہوئے پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط اور وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار اور قربانیوں کی تعریف کی۔