لاہور(نمائندہ خصوصی):”بہت شکریہ پنجاب، پنجاب زندہ باد”،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فتنہ اور انتشار پسندوں کا ساتھ نہ دینے پر پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کیاہے۔وزیر اعلیٰ نے پرتشدد احتجاج کی وجہ سے پنجاب بھر میں بند ہونے والے راستے کھولنے کا حکم دیا ہے۔مریم نوازنے اشیا خورد و نوش کی فراہمی برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی اور انتظامیہ کو اشیا ضروریہ کے نرخ پر کنٹرول کا حکم دیاہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کو پہنچنے والی تکالیف اور پریشانی پر بے حد افسوس ہے۔ انتشار پسندوں کی وجہ سے ہونے والی رکاوٹوں پر عوام کی تکالیف کا احساس ہے۔