راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) نے کہا ہے کہ عبوری افغان حکومت پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔منگل کو اپنے بیان میں آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلسل عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کرتا رہا ہے کہ وہ اپنی جانب سرحدی انتظامات کو موثر بنائے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز اپنے ملک کی سرحدوں کی حفاظت اور دہشت گردی کے خاتمے کے عزم پر قائم ہیں اور اس حوالے سے بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔