راولپنڈی۔(نمائندہ خصوصی):سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر حسن خیل کے علاقے میں خوارجیوں کی دراندازی کو ناکام بناتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز نے 25 اور 26 نومبر کی درمیانی شب شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان-افغانستان سرحد کے قریب خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت محسوس کی جو پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ اس دوران تین خوارج جہنم واصل کر دیئے گئے۔