اسلام آباد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو اور ان کے وفد کے اعزاز میں وزیر اعظم ہائوس میں عشائیہ دیاوزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے بیلاروس کے صدر اور ان کے وفد کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں بیلاروسی وفد کے ارکان اور پاکستانی کابینہ کے ارکان نے شرکت کی۔