اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے پاکستان بیلاروس بزنس فورم 2024 میں ہاتھ سے تیار کردہ ایک خوبصورت رکشے کی نمائش کرکے پاکستانی ثقافت کو اجاگر کیا۔ پیچیدہ ڈیزائن اور مقامی دستکاری کو نمایاں کرنے والے دو افراد کی گنجائش والے رکشے کی بیلاروس کے وزیر توانائی الیکسی کشنرینکو نے تعریف کی۔ فورم کے اختتام پر بیلاروس کے وزیر
کشنارینکو نے رکشہ کا جائزہ لیا، اندر بیٹھ کر اس کے ڈیزائن اور آرام دہ ہونے کی تعریف کی۔وفاقی وزیر جام کمال خان نے مقامی کاریگروں کی جانب سے رکشہ پر کی جانے والی دستکاری پر روشنی ڈالی جس کو بیلاروس کے وزیر نے سراہا۔ جام کمال خان نے ان کی ثقافتی اور اقتصادی قدر پر زور دیتے ہوئے ان مشہور رکشوں کو بیلاروس برآمد کرنے کی پیشکش بھی کی جس پر وزیر توانائی نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔ اس بات چیت نے تقریب میں ایک ذاتی اور ثقافتی جہت کا اضافہ کیا جو پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مضبوط تعلقات کی علامت ہے۔