ریاض ۔(نمائندہ خصوصی):سعودی عرب 27 نومبر (بدھ) کو دنیا کے سب سے طویل خود کار میٹرو سسٹم’’ریاض میٹرو‘‘کے پہلے مرحلے کا افتتاح کرے گا۔سعودی خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030 ءکا ایک حصہ ،ریاض میٹرو ابتدائی مرحلہ چھ منصوبہ بند لائنوں میں سے تین پر کام کرے گا، جو کلیدی سڑکوں جیسے کہ العروبہ اور بطحا، کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ روڈ اور عبدالرحمن بن عوف اسٹریٹ کو شیخ حسن بن حسین سٹریٹ سے جوڑتا ہے۔دسمبر کے وسط تک بقیہ لائنیں کھل جائیں گی، جن میں کنگ عبداللہ روڈ، المدینہ اور کنگ عبدالعزیز روڈ شامل ہیں۔22.5 بلین ڈالر کے اس ڈرائیور کے بغیر چلنے والے میٹرو منصوبے کو جو 2012 ءمیں منظور ہوا، کو لاجسٹک چیلنجز اور کووڈ -19وبائی امراض کی وجہ سے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم اس کا آغاز ریاض میں عوامی نقل و حمل کو تبدیل کرنے میں ایک اہم قدم ہے ۔پائیداری اس منصوبے کا ایک اہم پہلو ہے، جس میں ضروری نظاموں کے لیے درکار 20 فیصد توانائی پیدا کرنے کے لیے سٹیشنوں پر شمسی پینل نصب کرنے کا منصوبہ ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ تمام چھ لائنیں مکمل طور پر قابل تجدید توانائی پر چلتی ہیں۔سعودی حکام جلد ہی ٹکٹوں کی قیمتوں اور خصوصی رعایتی پیکجز کا اعلان کریں گے ، جس میں سعودی عرب میں سمارٹ شہروں، پائیدار ٹرانسپورٹ اور معیار زندگی کو بہتر بنانے میں اس پروجیکٹ کے کردار کو اجاگر کیا جائے گا۔