اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی)
:اقراء یونیورسٹی کے طلباء کے ایک وفد نے ہفتہ کو فرینڈز آف پولیس پروگرام کے تحت اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس سکیورٹی ڈویژن کا دورہ کیا۔ایس ایس پی سکیورٹی کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر نے انہیں ڈویژن کے آپریشنز اور ذمہ داریوں کے بارے میں بریفنگ دی۔تعلقات عامہ کے ایک افسر نے بتایا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی سکیورٹی کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر نے اقراء یونیورسٹی کے طلباء کے وفد کا خیرمقدم کیا اور انہیں سکیورٹی ڈویژن پولیس کے کام کے بارے میں بریفنگ دی۔
انہوں نے کہا کہ طلباء کے وفد نے فرینڈز آف پولیس پروگرام کے تحت سکیورٹی ڈویژن کا دورہ کیا۔ ایس ایس پی سکیورٹی نے وفد کو سکیورٹی ڈویژن کے طریقہ کار اور فوائد سے مکمل طور پر آگاہ کیا۔بعد ازاں وفد نے سی سی ٹی وی کنٹرول روم، پولیس میس، سٹیبل اور ڈپلومیٹک انکلیو کا بھی دورہ کیا۔وفد کو ان کے طریقہ کار اور افادیت، ہائی سکیورٹی زون میں پولیس کے گشت ، کارکردگی اور افادیت کے بارے میں بتایا گیا جو ہائی سکیورٹی زون کی سکیورٹی، وی وی آئی پی / وی آئی پی غیر ملکی معززین کی سکیورٹی،نیشنل وی آئی پیز، ہائی سکیورٹی زون میں واقع اہم عمارتیں اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔وفد نے اسلام آباد پولیس کی جانب سے ڈپلومیٹک انکلیو کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے حفاظتی اقدامات کو سراہا۔ وفد نے اس کامیاب دورے پر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور ان کی ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔