اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):بیلاروس کا ایک وزارتی وفد وزیر خارجہ میکسم رائزنکوف کی قیادت میں بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے دورہ سے قبل اتوار کو یہاں پہنچا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی، ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (یورپ) کےسفیر شفقت علی خان اور بیلاروس میں پاکستان کے سفیر سجاد حیدر خان نے ایئرپورٹ پر وفد کا استقبال کیا۔