اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےخیبرپختونخوامیں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو بہادر سیکیورٹی فورسز پر ناز ہے،قوم کی حمایت سے دہشت گردوں کا صفایا کریں گے۔ہفتہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نے 3 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش دی،3 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں،سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔انہوں نے کہاکہ قوم کو بہادر سیکیورٹی فورسز پر ناز ہے،قوم کی حمایت سے دہشت گردوں کا صفایا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کو پاکستان میں کہیں بھی چھپنے نہیں دیں گے۔