اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ صرف سکیورٹی خدشات والے علاقوں میں موبائل ڈیٹا اور وائی فائی سروس کی بندش کا تعین کیا جائے گا۔ہفتہ کو وزارت داخلہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ صرف سیکیورٹی خدشات والے علاقوں میں موبائل ڈیٹا اور وائی فائی سروس کی بندش کا تعین کیا جائے گا ، ملک کے باقی حصوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔