اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 4 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔جمعہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان میں قیام امن کیلئے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان میں امن کا قیام ہماری ترجیح ہے، سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں امن کے لئے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔