راولپنڈی(نمائندہ خصوصی):پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار آئیڈیاز 2024 کا دورہ کیا اور نمائش میں شریک غیر ملکی عسکری حکام، دفاعی صنعت کے نمائندگان اور نمائش کے شرکاء سے ملاقاتیں کیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں بحری دفاعی ٹیکنالوجی میں ترقی، عالمی دفاعی رجحان اور مستقبل کے تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایڈمرل نوید اشرف نے علاقائی سلامتی کو مستحکم کرنے میں بین الاقوامی شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔پاک بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ آئیڈیاز 2024 پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے اور عالمی دفاعی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا مظہر ہے۔