: پشاور( نمائندہ خصوصی )ضلع لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 48 افراد مارے گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔پولیس کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر کرم میں پاراچنار جانیوالی مسافر گاڑیوں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 48افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، ترجمان ڈی پی او احسان اللہ کا کہنا ہے کہ فی الحال ہلاکتوں کی تعداد سے متعلق کچھ نہیں بتایا جاسکتا، قافلوں میں مسافر گاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو رضا کار اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں کا آغاز کردیا، دوسری جانب زخمی افراد کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیاوزیرقانون خیبرپختونخوا آفتاب عالم نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، واقعےمیں جاں بحق افراد کی تعداد 48 تک پہنچ گئی ہے۔آفتاب عالم نے کہا کہ فائرنگ راستے میں پہاڑوں کی طرف سے ہوئی، فائرنگ کے بعد مقامی سطح پر دو گروپوں میں تنازع کھڑا ہوا، دونوں گروپ ایک دوسرے پر واقعے میں ملوث ہونےکا الزام لگا رہےہیں، واقعےمیں کوئی مقامی گروپ ملوث نہیں، دہشت گرد تنظیم کی جانب سےفائرنگ کی گئی ہے۔