لاہور( نمائندہ خصوصی )حکومت پنجاب کمیونٹی پالیسنگ پروگرام/مختلف ممالک سے آئے سِکھ یاتریوں کے وفد کا پولیس سہولت مراکز کا دورہ کیا تفصیلات کےمطابق امریکہ۔برطانیہ۔کینیڈا۔انڈیا سے آئے سِکھ یاتریوں کے وفد کو اے ایس پی گلبرگ شاہ رخ خان۔ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس نے خوش آمدید کہاسِکھ یاتریوں کے وفد کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئےسِکھ یاتریوں کے وفد نے ماڈل پولیس اسٹیشن گلبرگ، آبشار خدمت مرکز، سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ کیاآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق وفد کو پولیس سہولیات پر جامع بریفنگ دی گئیخصوصی وفد کو آبشار خدمت مرکز،تھانہ گلبرگ۔سیف سٹی کا تفصیلی دورہ کروایا گیا۔اے ایس پی گلبرگ شاہ رخ خان نے وفد کو عوام کیلئے تھانہ جات میں میسر سہولیات اور اقدامات بارے آگاہی دی۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے وفد کو سیف سٹیز اتھارٹی کا بھی دورہ کروایا گیا۔ایس پی سیف سٹی اتھارٹی شفیق احمد نے سکھ یاتریوں کے وفدکو پولیس ایمرجنسی سروس 15 کے درست استعمال۔دستیاب سہولیات بارے آگاہی دی۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے خصوصی وفدکو اپنی حفاظت کیلئے پولیس کی مختلف سہولیات بارے آگاہی دی گئی۔سِکھ یاتریوں کے وفد نے پولیس کی جدید ورکنگ،اہلکاروں کے رویے اور پنجاب پولیس کے اقدامات کو سراہا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے مزید بتایا کہلاہور پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کیساتھ کمیونٹی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔