کراچی (نمائندہ خصوصی)کراچی میں جاری دفاعی نمائش میں پاک فضائیہ نے پہلی باراسٹیلتھ ٹیکنالوجی کے حامل جدید ترین جنگی ہوائی جہازپی ایف ایکس کا ماڈل پیش کردیا،4.5 جنریشن کےحامل جہازکو پاکستان ایئرفورس کے فضائی بیڑے میں شامل کیاجائےگا دفاعی نمائش آئیڈیاز2024میں پاک فضائیہ نے پہلی بارنئے جدید ترین جنگی جہازپی ایف ایکس(پاکستان فائٹرپروگرام) کا ابتدائی خاکہ پیش کردیا، پی ایف ایکس لڑاکا جہازاسٹیلتھ ٹیکنالوجی کا حامل ہوگا جو ریڈار پر دکھائی نہیں دے گا۔جنریشن کی تمام جنگی خصوصیات سے لیس اس لڑاکا جہازکو مکمل طورپرپاکستان میں تیارکیا جائےگا، جوجدید ترین جنگی آلات سے لیس ہوگا۔پی ایف ایکس جنگی جہازکےتمام الیکٹرونک آلات پاکستانی ساختہ ہوں گے، یہ آنے والے برسوں کےدوران پاک فضائیہ کے جنگی بیڑے میں دنیا کےجدید ترین جہازوں کا ہم پلہ ثابت ہوگا۔یوں تواس قسم کے منصوبوں میں کئی دہائیاں لگ جاتی ہیں مگرقوی امکان یہ ہے کہ اگلے 6برسوں کے دوران یہ جدید ترین لڑاکا جہازعملی طورپرفضاؤں میں اڑان بھرلےگا۔پاک فضائیہ کے مطابق پی ایف ایکس ہوائی جہازالیکٹرانک وارفیئر،اعلیٰ درجے کا سینسر فیوژن، نیٹ ورک سےچلنے والےآپریشنز، ریڈارایکٹوالیکٹرانک سکینڈاریز، سپرسونک اور لمبی رینج نیکسٹ جنریشن ویپنزکا حامل ہوگا.