کراچی(نمائندہ خصوصی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخواہ کےضلع بنوں میں چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے کے نتیجے میں 12 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔میڈیا سیل بلاول ہائوس سے جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے جوان بہادر سپوت تھے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دہشگردی و انتہاپسندی کے خاتمے کی جدوجہد میں مسلح افواج کے ساتھ ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ شہدا کیلئے بلندی درجات کی دعا کرتا ہوں اور ان کے خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔