راولپنڈی ۔(نمائندہ خصوصی):بنوں میں دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے 12 جوانوں کی نماز جنازہ بنوں گیریژن میں ادا کر دی گئی۔ شہداء کی نماز جنازہ میں کمانڈر پشاور کور سمیت اعلی عسکری حکام ، سول انتظامیہ اور فوجی جوانوں نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق 19 نومبر 2024 کو بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے پر بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے صوبیدار عمران احمد فاروقی شہید(عمر : 44 سال، ساکن : گوجرانوالہ)، حوالدار محمد جاوید اقبال شہید(عمر : 29 سال، ساکن : سرگودھا)، نائیک طہماس احمد شہید(عمر : 34 سال، ساکن : ایبٹ آباد)، نائیک باسط فرید شہید(عمر : 39 سال، ساک: ہری پور)، سپاہی صفدر علی شہید(عمر : 33 سال، ساکن : ضلع بارکھان)، سپاہی اسد بشیر شہید(عمر : 32 سال، ساکن : ضلع کوہلو)، سپاہی اعجاز حسین شہید(عمر : 38 سال، ساکن : ڈیرہ غازی خان)، سپاہی عاطف خان شہید(عمر : 23 سال، ساکن : میانوالی)، سپاہی امان اللہ شہید(عمر : 30 سال، ساکن : ضلع کرک)،سپاہی شاہ زمان شہید(عمر : 22سال، ساکن : لوئر دیر)، سپاہی حسیب اللہ شہید (عمر : 22 سال، ساکن : ضلع کرک) اور عثمان اللہ شہید (عمر : 33 سال، ساکن : ضلع کرک)کی نماز جنازہ بنوں گیریژن میں ادا کر دی گئی۔