کراچی۔(نمائندہ خصوصی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے مفتی اعظم علامہ مفتی تقی عثمانی نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اسلام کا نظریہ جمہوریت ،رواداری ، برداشت ، تحمل مزاجی اور علمائے کرام کی خدمات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنرہائوس سے بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے بابرکت روز عہد کیا کہ خلق کی خدمت کروں گا۔دو برس کے دوران گورنر ہائوس اور عوام کا رشتہ استوار کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ گورنر اینیشی اٹیو کے تحت خدمت انسانیت کے بے شمار منصوبے جاری ہیں۔ جن کے باعث عوام نے مجھے عوامی گورنر کا لقب دیا۔انہوں نے کہا کہ ان دو برس میں علمائے کرا م نے مجھے بھرپور سپوٹ کی۔ مفتی اعظم علامہ مفتی تقی عثمانی نے گورنرہائوس میں شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔ آئی ٹی مارکی کے دورہ میں طلبا ءکو فراہم کردہ سہولیات کو بیحد سراہا۔علامہ مفتی تقی عثمانی نے گورنر انیشی اٹیو کے تحت جاری آئی ٹی کلاسز میں طلبہ و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی عوامی خدمات لائق تحسین ہیں،تعلیم وتربیت کا گورنر ہائوس میں اقدام قابل ستائش ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ آئی ٹی کے جدید کورسز سے نوجوانوں کا مستقبل تابناک بنارہا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ گورنر انیشی اٹیو کے تحت آئی ٹی کورسز کا دائرہ پورے صوبہ تک پھیلائیں گے۔ مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ گورنر ہائوس میں خدمت انسانیت کے منصوبے شاندار ہیں۔گورنر سندھ کی انقلابی باتیں سنی تو خود آکر دیکھا ۔مثبت اقدامات نظرآئے۔انہوں نے کہا کہ گورنر ہائوس کا ایک گیٹ جہاں "امید کی گھنٹی” نصب ہے وہ چوبیس گھنٹے عوامی خدمت کے لئے کھلا رہتا ہے