فیصل آباد(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق کھیلتا پنجاب گیمز2024ء انڈر22کے تحت چھ گیمز کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب الفتح سپورٹس کمپلیکس سلیمی چوک میں منعقد ہوئی۔مسلم لیگی رہنماؤں میاں عرفان منان،خواجہ محمد اسلام،شیخ محمد یوسف،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر شہاب اسلم،سی ای او ایجوکیشن وقار احمد،ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری طارق نذیر،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجدہ لطیف،تحصیل سپورٹس افسران شبینہ حمید،قاسم علی،ملک تصور حسین،سیکرٹری جنرل پاکستان چک بال فیڈریشن عمانویل اسد، رانا عمران احمد خاں،جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ فٹسال ایسوسی ایشن حافظ اظہر محمود،فنانس سیکرٹری پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن ڈاکٹر اظہار الحق،ایتھلیٹکس فٹبال ہاکی کرکٹ کبڈی اور بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے عہدیداران،کھلاڑی اوربابائے سپورٹس حاجی محمد رفیع بھی موجود تھے۔