سرگودھا۔ (نمائندہ خصوصی):سنیٹر و سابق وفاقی وزیر اطلاعات مشاہد حسین سید نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان بہتر برادرانہ تعلق ہی دنیا بھر میں اپنی مثال آ پ ھیں یہی وجہ ہے کہ اسلامی روایات کے رشتہ میں دونوں ممالک تسبیح کے دانوں کی طرح ایک لڑی میں پروئے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ترکیہ کے قومی دن کے حوالہ سے بات چیت کرتے ہوئے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سرگودھا چیمبر آف کامرس پاکستان بھر میں صنعتوں کے فروغ اور تاجروں کی فلاح بہبود کے لیے متحرک ہے اور انشاء اللہ جلد سرگودھا چیمبر آف کامرس کا دورہ کروں گا۔اس موقع پر چیمبر آف کامرس کی ایگزیکٹو باڈی کے ممبران عثمان عتیق مفتی جنید اسلم اور اویس تنویر نے کہا کہ سرگودھا چیمبر آف کامرس ترکی میں کاروبار کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا انشاء اللہ جلد سرگودھا چیمبر آف کامرس کا ایک وفد ترکی کے دورہ پر روانہ ہوگا۔