اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے قلات میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گرد حملے میں بہادر جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج اور غم کا اظہار کیاہے۔اتوار کو ایوان صدر میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گرد عناصر ملک و قوم کے دُشمن، ترقی کا سفر سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کے عوام دہشتگرد عناصر کو مسترد کرتے ہیں،دہشتگردوں کو بلوچستان کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔صدر مملکت نے واقعے میں زخمیوں کیلئے جلد صحتیابی کی دعا کی صدر مملکت نےشہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت، صبر جمیل کی دعا کی۔