اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے میر عطااللہ لانگو کو بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا صدر اور دیگر نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد دی ہے۔اتوار کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیابی وکلا برادری کی فلاح و بہبود کا باعث بنے گی۔وزیرِاعظم نے کہا کہ وزیرِاعظم نے بار ایسوسی ایشن کی آئین کی پاسداری، قانون کی حکمرانی کو فروغ دینے اور بلوچستان کے وکلا کے مفادات کی خدمت کے عزم کو بھی سراہاوزیر اعظم نے کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ نو منتخب ٹیم قانونی پیشے کو مضبوط کرنے کے لیے انتھک محنت کرے گی اور ملک میں انصاف اور جمہوریت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔