اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی)سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے سپین کی سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کے اعلی سطح کے وفد نے یہاں ملاقات کی۔ہفتہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا جس میں خاص طور پر پارلیمانی تعاون،تجارت،عوامی سطح پر رابطوں اور اقتصادی تعلقات پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے پر غور کیاگیا۔ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔