اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ٹیم نے وفاقی اور صوبائی حکومت، اسٹیٹ بینک کے ساتھ ساتھ نجی شعبے کے نمائندوں کے ساتھ اقتصادی پیشرفت اور پالیسیوں پر بات چیت کے لیے پاکستان کا دورہ کیا۔ہفتہ کو یہاں جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف کے عملے اور پاکستانی حکام نے اقتصادی پالیسی اور کمزوریوں کو کم کرنے اور مضبوط اور پائیدار ترقی کی بنیاد رکھنے کے لیے اصلاحاتی کوششوں پر تعمیری بات چیت کی۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن نےناتھن پورٹر کی قیادت میں 12 سے 15 نومبر 2024 تک پاکستان کے کا دورہ کیا۔