باغ (نمائندہ خصوصی):صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی میں اضافہ کر دیا ہے۔ آئے روز مقبوضہ جموں وکشمیر میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جاتا ہے اور بوڑھوں، عورتوں اور بچوں کو پیلٹ گن کا نشانہ بناکر بصارت سے محروم کیا جا رہا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں سے اُن کے کاروبار اور روزگار چھین رہا ہے اور بھارت کہ کشمیریوں پر کیے جانے والے یہ تمام تر مظالم اور اوچھے ہتھکنڈے بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کے مغائر ہیں جس کی خلاف ورزی بھارت گزشتہ 77سالوں سے جاری رکھے ہوئے ہے۔اس لئے ہماری آزادی کے بیس کیمپ اور دیگر پلیٹ فارمز سے ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم مظلوم کشمیریوں کے حق میں اور بھارت کے ان اوچھے ہتھکنڈوں کے خلاف ملکی و بین الاقوامی سطح پر یکجا ہو کر موثرا نداز میں اپنی آواز بلند کریں تاکہ دنیا کے سامنے بھارت کا یہ بد نماء چہرہ عیاں ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں اپنے دورہ باغ کے دوران مختلف عوامی وفود اور میڈیا کے نمائندگان سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدارتی مشیر سردار امتیاز خان بھی موجود تھے ۔جبکہ اس موقع پر وزیرزراعت، لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سردار میر اکبر کی قیادت میں ایک وفد نے صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقات کی۔ دریں اثناء سردار ضیاء قمر وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی قیادت میں بھی وفد نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مولانا امتیازصدیقی چیئرمین علماء و مشائخ کی قیادت میںایک وفد نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقات کی۔جبکہ سردار شاہ زمان چیئرمین یونین کونسل دھیرکوٹ، سردار طاہر اکبر، سردار شاہد انور، عاشر شجاع ایڈووکیٹ،جنید اختر چغتائی ایڈووکیٹ،سید ولی گردیزی، سردار رفیق بیگ، چیئرمین زکوٰة خان اکمل، سید اشفاق گردیزی، الیاس عاصم، جہانگیر ماگرے ایڈووکیٹ اورمسعود منہاس سمیت دیگر نے بھی صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صحافیوں کے وفد نے بھی صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقات کی۔ صحافیوں کے وفد میں سردار اکمل عارف صدر سجاد شہید پریس کلب، شوکت تیمور سابق صدر باغ پریس کلب، یوسف مغل نائب صدر باغ پریس کلب، محمود راتھر سابق جنرل سیکرٹری باغ پریس کلب، کامران نسیم، سوار مغل، حسام خورشید اور اویس خان شامل تھے۔دریں اثناء بشارت بادشاہ ایڈووکیٹ کی قیادت میں بھی ایک وفد نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ممبر ان ضلع کونسل کے وفد نے بھی صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقات کی جس میںسردار طارق محمود ایڈووکیٹ، ممبر ضلع کونسل سردار نعیم فاروق، ممبر ضلع کونسل سردار شہزاد خان، ممبر ضلع سردار طارق چغتائی، سردار نیاز خان اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر وفود اور کونسلرز نے صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو اپنی اپنی یونین کونسلز کے عوامی مسائل اور اُن کے حل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کونسلرز کے وفد کوہدایت کی کہ وہ محنت اور لگن سے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں تاکہ عوام کے مسائل اُن کی دہلیز پر حل کیے جا سکیں۔اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اُن کے مسائل کے حل کے لئے اپنے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔