اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق سینیٹر اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما الیاس احمد بلور کے اِنتقال پر تعزیت کااظہارکیاہے۔ہفتہ کو ایوان صدر پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اِظہار کیا۔صدر مملکت نے الیاس احمد بلور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت، ورثا کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔