اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کو پارلیمانی انتخابات میں ان کی پارٹی کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔جمعہ کو ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ یہ اس اعتماد کا ثبوت ہے جو سری لنکا کے عوام نے ان کے وژن اور قیادت پر ظاہر کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سری لنکا کے ساتھ اپنے قریبی اور دیرینہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لئے پرعزم ہے جو باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور تعاون کی ایک طویل تاریخ پر مبنی ہیں۔
/