کراچی(نمائندہ خصوصی)پاکستان راہ حق پارٹی کے مرکزی ترجمان وسیکرٹری اطلاعات و نشریات اشرف میمن نے کہا کہ ایران ایک ڈکلیڑ دہشت گرد ملک ہے اور وہ پوری دنیا میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے شام عراق لبنان یمن سمیت تمام مسلم دنیا میں دہشت گردی پھیلانے کا ذمہ دار ہے پاکستان میں بھی ایرانی حکومت فرقاواریت کو فروغ دے رہی ہے روزانہ کی بنیاد پر مذہبی جماعتوں سے ملاقاتیں تشویشناک ہیں یہ ان لوگوں کو خرید رہے ہیں ورنہ ان ملاقاتوں کا کوئی جواز نہیں بنتا اس معاملے میں ایرانی سفارت خانہ سرگرم ہے ان کی ملاقاتوں کی سرگرمیوں کو چیک کیا جائے ملک دشمن عناصر کی یہ پشت پناہی کررہے ہیں اور ملک میں فرقہ واریت کے ذمہ دار ان سے ملاقاتیں کررہے ہیں ان لوگوں کے اثاثوں کو چیک کیا جائے ان پر نظر رکھی جائے یہ ایرانی دوررں پر کیا کرنے جاتے ہیں ان کو کیا بریفنگ دی جاتی ہے زائرین اور زیاراتیں کرانے کے پیچھے کیا ہو رہا ہے اس میں مختلف مذہبی جماعتوں کے ذمہ دار براہ راست ملوث ہیں اور وہ اپنے خاص منظور نظر لوگوں کو بھیجتے ہیں اور خود بھی ان سے ملاقاتیں کرتے ہیں انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مختلف مذہبی شخصیات اور مختلف بڑی مذہبی جماعتوں کے براہ راست ایران سے تعلقات پر پاکستان کے محب وطن پاکستانیوں کو گہری تشویش ہے اور خاص کر مذہبی حلقوں میں اس کی پر گہری تشویش پائی جاتی ہے