پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے تحت بحرین کی بندرگاہ منٰا سلمان کا دورہ کیا۔ پی این ایس شمشیر کی تعیناتی کا بنیادی مقصد شمالی بحیرہ عرب میں میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے ۔
منٰٰاسلمان بندرگاہ آمدپرپاک بحریہ کے جہازپی این ایس شمشیر کوپاکستان کے نیوی، فضائیہ کےاتاشی اورپاکستان کےسنٹرل کمانڈہیڈکوارٹرزمیں تعینات سینئرنیول نمائندگان نے پُر تپاک استقبال کیا۔بحرین کی بندرگاہ میں قیام کے دوران جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر رائل بحرین نیو ل فورسز،بحرین کے کمانڈرکوسٹ گارڈاور کمانڈرکمبائنڈمیری ٹائم فورسز سے ملاقاتیں کی۔ملاقات کے دوران پی این ایس شمشیر کے کمانڈنگ آفیسر نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی جانب سے بحرین کی بحریہ کیلئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا ۔
منٰٰا سلمان بندرگاہ میں قیام کے دوران پی این ایس شمشیراوربحرین کی دفاعی فورسز کے مابین پیشہ ورانہ نوعیت کے دوروں کا اہتمام بھی کیا گیا۔ پاک بحریہ خطے میں امن کے فروغ اور استحکام پر یقین رکھتی ہے پی این ایس شمشیرکا یہ دورہ پاکستان اور بحرین کے مابین موجودہ سفارتی اوردفاعی تعلقات کومزید تقویت ملے گی۔